شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائدکھے علاقے میں بچیوں کی اہمیت کے بارے میں عوام کو حساس بنانے کے لئے ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا - اس پروگرام کا انعقاد گرلز مڈل اسکول نائدکھے سوناواری اور فوج نے مشترکہ طور پر کیا تھا-
اس پروگرام میں مختلف اسکولی طلباء نے بچیوں کی اہمیت اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے تقریر کی- پروگرام میں گرلز مڈل اسکول نائدکھے کے استاد، فوج کے کئ افسران، علاقے کے معزز شہریوں کے علاوہ اسکول کی طالبات موجود تھیں۔
اس موقع پر مختلف مقررین نے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں ان کی اہمیت اور کردار کا احساس ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا جن لڑکیوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کی ہے انہیں سفیر کی حیثیت سے کام کرنا چاہئے، تاکہ وہ دوسری لڑکیوں کو اپنی صلاحیتوں کو مناسب طریقے سے بروئے کار لانے کے لئے رہنمائی کرسکیں۔