کووڈ-19 مریض جو گھر کی تنہائی میں تھا، شدید بیمار ہوگیا۔ کنبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایمبولینس طلب کی، لیکن ایمبولینس نہیں پہنچی۔ بعد میں حکام نے ای ٹی وی میں دکھائی گئی اس اسٹوری کو دیکھ کر اقدام کیا اور متاثرہ شخص کو ایمبولینس میں اسپتال پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق آندھراپردیش کے اننت پور ضلع میں، کورونا متاثر شخص کو ایک ایمبولینس کے لئے پانچ گھنٹے سے زیادہ انتظار کرنا پڑا۔ آخر ای ٹی وی کے اقدام سے حکام نے ایک ایمبولینس فراہم کی۔ دس دن پہلے، ضلع اننت پور کے قصبے مڈاکشیرا کے ہندو پورم کوویڈ اسپتال میں کورونا علامات سے متاثر ٹیچر کو فوری طور پر لایا گیا تھا۔ وہاں دو دن علاج کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں یہ کہتے ہوئے گھر بھیج دیا کہ وہ گھر کی تنہائی میں رہ سکتے ہے اور علاج کروا سکتے ہیں۔