اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'پانچ ایکڑ زمین بھی مندر کو دے دی جائے' - صلاح الدین منصوری نے ای ٹی وی بھارت

بابری مسجد-رام مندر فیصلہ آنے کے بعد سیاسی بیان بازی اب سامنے آنے لگی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ہر سیاسی لیڈر اپنی سوچ کے مطابق بیان بازی کر رہا ہے۔

صلاح الدین منصوری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کی

By

Published : Nov 13, 2019, 9:39 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد سماجوادی پارٹی کے سینیئر لیڈر اور ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو کے قریبی بتائے جانے والے صلاح الدین منصوری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کی۔

سپریم کورٹ فیصلے پر بولے صلاحح الدین منصوری

اس دوران صلاح الدین منصوری نے کہا کہ ایودھیا رام مندر کا فیصلہ جو سپریم کورٹ نے دیا ہم اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اور ہم مرادآباد کی عوام سے بھی یہی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی فیصلے کا احترام کرے۔

لیکن سپریم کورٹ نے مسجد کے لیے جو پانچ ایکڑ زمین دی ہے، وہ زمین بھی مندر کو دے دی جائے، ہم مسلمانوں کو ایسی زمین لینے سے کوئی فائدہ نہیں۔ بھارت میں متعدد مساجد ہیں مسلمان پہلے انھیں آباد کریں، فجر تا عشا نمازیوں کی تعداد مسجد میں دکھنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details