تاریخ کے ہر دور میں ہم نے میڈیا میں شاندار تغیر و ترقی دیکھی ہے۔
ہر قدم پر نئی اختراعات سے اسے رفتار ملی، رسائی میں آسانی ہوئی اور سہولیات بہتر ہوئیں ہیں۔
آج سمارٹ فونز اور گجیٹز کے اس دور میں جب انٹرنیٹ سستا اور کنیکٹیوٹی بہتر ہوئی ہے، تو لوگ خبریں بھی بلا تاخیر چاہتے ہیں۔
رامو جی گروپ اپنی متنوع کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا میں بھی ایک بڑا نام ہے جو ڈیجیٹل میڈیا کے وسیع ترین میدان میں اہم پہل کر رہا ہے۔
رامو جی گروپ ایک کامیاب ترین میڈیا ادارہ ہے۔ ملک میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا کسی بھی علاقائی زبان کا اخبار 'ایناڈو' اس کامیابی کی ایک بہترین مثال ہے۔
ای ٹی وی نیٹ ورک نے اپنے غیرجانبدارانہ رویے سے پذیرائی حاصل کی۔ تفریح طبع کے میدان میں بہترین ٹی وی پروگراموں سے شائقین کے دلوں پر راج کیا۔ عوام کی دلچسپیوں کے عین مطابق مستقل ارتقائی مراحل سے گزرنے والا یہی میڈیا ادارہ اب بڑے فخر کے ساتھ ایک نئے انداز میں ای ٹی بھارت کا اعلان کرتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت۔۔ ایک ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم، جو جامع خبروں کے ساتھ ساتھ متنوع تفریحی پروگرام کا سنگم ہوگا۔ یہ بہترین انداز کے ویڈیو پروگرام پر مبنی ایک ہمہ جہت ویب سائٹ اور موبائل ایپ ہے۔
ملک کے ہر گوشے سے ای ٹی وی کے نمائندے آپ سے روبر ہوں گے اور مواد کی گہرائی و گیرائی کے لحاظ سے یہ سب سے منفرد پیشکش ہے۔
ای ٹی وی بھارت کی 'ایپ' پر منفرد خبروں و تجزیوں سے روبرو ہوں گے۔ یہ ملک کی تقریبا سبھی زبانوں میں قومی، علاقائی اور عالمی خبرو ں کا سنگم ہے۔ یہاں آپ کو انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر ماہرین کی آرا، تجزیہ کاروں کے تبصرے، مورخین کے خیالات، مصوروں اور فنکاروں کے فن پاروں کو پڑھنے، سننے اور دیکھنے کی سہولت میسر ہے۔
ای ٹی وی بھارت موبائل تکنیک اور ڈیجیٹل میڈیا کا مرکب ہے۔ تازہ ترین مسلسل نیوز بلیٹنز 'نیوز ٹائم' اس کا اہم جزء ہے۔ یہ متوازن خبروں، ماہرین کی آراء، نیوز رومکے بحث و مباحثے، عوام کے مسائل اور ان کی آواز کا گہوارہ ہے۔
ای ٹی وی بھارت سیاست، تجارت، معاشیات، سماجیات، تعلیم، صحت، صنعت، کاشتکاری، کھیل کود، دیہی و شہری ترقی، فلم اور تفریح، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے مسائل جیسے کئی اہم موضوعات کا خزانہ ہے۔
ای ٹی وی بھارت کو اپنی ساکھ کا خاص خیال ہے۔ یہ اپنےگراؤنڈ رپورٹرز کے ذریعے صوبائی، ضلعی ،یہاں تک کہ حلقہ اسمبلی کی سطح تک کی خبروں کو آپ تک پہنچائےگا۔