اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: لاپرواہی پر تین اساتذہ معطل

ای ٹی وی بھارت نے کرناٹک کے ضلع سندھونور کے سری کرشنا دیواریا ہائی اسکول میں طلبا کو غلط سوالیہ پرچے دینے کے معاملے پر بروقت اپنی رپورٹنگ پیش کی۔

etv bharat Impact: three teachers were suspended from deputy director of the public education department
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر: کاہلی پر تین اساتذہ معطل

By

Published : Jul 9, 2020, 3:22 PM IST

ای ٹی وی بھارت نے کرناٹک کے ایک اسکول میں طلبا کو غلط سوالیہ پرچے دینے کے معاملے پر مقامی انتظامیہ کو اس سے واقف کرایا۔ جس کے بعد ریاست کے محکمہ پبلک ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے تین اساتذہ کو معطل کردیا اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کی۔

معطل اساتذہ کی شناخت اسی ضلع کے شیوکومارا، ایم ایرنا اور سنیتا کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحان کا ریاضی کا پرچہ جو چھ جون کو ہوا تھا۔ اس دوران مبینہ طور پر ان اساتذہ نے طلبا کو غلط سوالیہ پرچہ فراہم کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ معاملہ اس وقت منظرعام پر آیا جب طلبا نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ اساتذہ نے ریاضی کے سوالیہ پیپر کے بجائے طبیعات (فزکس) کا پرچہ دیا۔

جب ای ٹی وی بھارت نے اس غفلت و کاہلی کی اطلاع دی تو کرناٹک کے محکمہ پبلک ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے فوری طور پر اس معاملے پر رد عمل ظاہر کیا۔ اس پر توجہ دی اور اس کی چھان بین کی۔

مزید پڑھیں: ای ٹی وی کی مہم کا اثر: راجستھان میں مدرسہ پیرا ٹیچر کی تنخواہ میں 15 فیصد کا اضافہ

ذرائع نے مزید بتایا کہ بدھ کے روز ڈپٹی ڈائریکٹر نے تین اساتذہ کو معطل کردیا اور انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details