واضح رہے کہ 2014 کے عام انتخابات کے دوران رجسٹرڈ ڈاک رائے دہندگان کی تعداد 1327627 کے مقابلے میں 2019 کے انتخابی عمل میں ڈاک رائے دہندگان کا ریکارڈ 1802646 درج کیا گیا ہے۔
ای – پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹنگ فیصد میں اضافہ - بھارتی
الیکشن کمیشن کے ای ٹی پی بی ایس نے 'کوئی رائے دہندگان پیچھے نہ رہے' کے مثالی جملے کے ساتھ سبھی پوسٹل رائے دہندگان کو باختیار بنانے کے عمل کو یقینی بنایا ہے۔
انتخابات 2019 میں سات مرحلوں میں کُل 1802646 پوسٹل بیلٹ، الیکشن کمیشن کے آئی ٹی پروگرام - ای ٹی پی بی ایس کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک طریقے سے بھیجے گئے تھے جس سے کُل 1084266 ای پوسٹل بیلٹ موصول ہوئے۔
اس نظام کے ذریعے پوسٹل رائے دہندہ اپنے حلقہ انتخاب کے باہر کہیں سے بھی الیکٹرانک طریقے سے موصول پوسٹل بیلٹ پر اپنا ووٹ ڈال سکتا ہے جس سے رائے دہندگی کا موقع کھونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔
آن لائن نظام کا مقصد دفاعی عملے کے لیے پوسٹل رائے دہندہ بننے کے لیے سہولت اور اس کے استعمال میں آسانی فراہم کرنا ہے۔