اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تجربات شیئر کریں' - ترکی کے صدر رجب طیب اردوان

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جی 20 ممالک سے ویڈیو کانفرنس کے دوران وائرس کے خلاف جنگ میں اپنے تجربات شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔

Erdogan calls on countries to share virus experiences
'کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تجربات شیئر کریں'

By

Published : Mar 28, 2020, 2:18 PM IST

دنیا کی طاقتور ترین معیشتوں کے رہنماؤں نے تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے بارے میں عالمی ہم آہنگی اور ایک حتمی علاج تک پہنچنے کے مقصد سے ویڈیو کانفرنس کیا ہے۔

ویڈیو: تجربات شیئر کریں

کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے کل آبادی کے ایک چوتھائی حصے نے گھر میں الگ تھلک کو ترجیح دیا ہے۔

ویڈیو کانفرنس میں رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ 'میں تمام ممالک کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس عالمی صحت کے بحران کے خلاف جنگ میں حصہ لیں تاکہ اس وقت تک پوری انسانیت آسانی سے سانس لے سکے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ہمیں وبا کی تشخیص اور علاج پر قابو پانے کے طریقوں سے متعلق معلومات کو بانٹنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس کی وبا نے ایک بار پھر جی 20 کے تعاون اور اس کے معاہدے کی اہمیت ظاہر کی ہے'۔

رجب طیب اردوان ، روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران

یہ ویڈیو کانفریس اس وقت کی گئی جب پوری دنیا کی حکومتیں انتہائی متعدی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سماجی دوری کی اہمیت پر زور در رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پیش تر ممالک میں لاک ڈاون اور کرفیو لاگو کیا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد ایک حتمی بیان میں جی 20 تنظیم نے کہا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کے مینڈیٹ کو مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

رجب طیب اردوان ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران

اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی سطح پر جی 20 اور دیگر ممالک کورونا وائرس کے خاتمے کی جنگ میں کب اور کس طرح کامیاب ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details