اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بریلی: ضلعی عدالت میں لوگوں کے داخلے پر پابندی - عالمی وبا کورونا وائرس

اترپردیش کے محمکہ صحت کے مطابق بریلی کے ضلعی عدالت میں اب تک یکے بعد دیگرے تقریباً آدھا درجن سے زیادہ کورونا مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں۔

entry ban for outsiders in district court in bareilly
بریلی: ضلعی عدالت میں بیرونی لوگوں کے داخلے پر پابندی

By

Published : Jul 30, 2020, 6:50 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے کوئی خطّہ، طبقہ اور علاقہ محفوظ نہیں ہے۔ زندگی کے ہر شعبے میں اس مہلک وبا کا اثر دیکھا جارہا ہے۔

ویڈیو: سونی بیگم ملیک (اے ڈی جی سی، ضلعی عدالت)

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں بھی کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ عدلیہ بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں۔

یکے بعد دیگرے عدالت سے متعلقہ افراد (وکلا اور ملازمین) میں بھی کورونا وائرس کے مثبت کیسیز سامنے آرہے ہیں۔

اترپردیش کے محمکہ صحت کے مطابق بریلی کے ضلعی عدالت میں اب تک یکے بعد دیگرے تقریباً آدھا درجن سے زیادہ کورونا مثبت کیسیز درج کیے گئے ہیں۔

ضلعی عدالت کا باب الداخلہ

عدالت گزشتہ ہفتے دو دن کے لیئے کئی مرتبہ بند ہو چکی ہے۔ اسی بنا پر عدالت میں دائرہ کردہ کئی معاملوں کی سماعت ملتوی ہو چکی ہے۔

عدالت کے تمام معاملوں میں آئندہ کی تاریخ دی جائے گی۔ عدالت میں داخل ہونے سے پہلے سینی ٹائز کرنا لازمی ہے۔ عدالت کے باہر کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے تمام اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

عدالت میں صرف وکلا کے علاوہ ملزمان اور پولس اہلکاروں کو ہی داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ باقی ملزمان کے افراد خاندان کو عدالت کے باہر سے اپنے رشتہ دار کو دیکھنے یا ملنے کی اجازت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details