وزارت انسانی وسائل کی ترقی نے لاک ڈاؤن کو مدنظر رکھتے ہوئے جے این یو ، یو جی سی ، نیٹ اور ایگنو پی ایچ ڈی اور متعدد دیگر داخلہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر ترقی انسانی وسائل رمیش پوکھریال نے کہا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ مختلف امتحانات کے لئے جمع کی جانے والی درخواستوں کی آخری تاریخ ملتوی کردیں۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ان داخلی امتحانات میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی یو جی سی نیٹ ، آئی جی این او پی ایچ ڈی ، آئی سی اے آر امتحان ، این سی ایچ ایم-جی اور مینجمنٹ کورس شامل ہیں۔ ان تمام امتحانات کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
وزارت ترقی انسانی وسائل نے ساتھ میں سی بی ایس ای، این آئی او ایس اور این ٹی اے کو امتحانات کے نئے شیڈول تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔اس کے ساتھ خود مختار اداروں اور این سی آر ٹی سے متبادل تعلیمی کلینڈر تیار کرنے کو کہا ہے۔
وزارت نے یہ قدم اس لیے اٹھایا ہے تاکہ طلباء آسانی کے ساتھ ان امتحانات کے لیے درخواستیں جمع کرسکیں۔