برمنگھہم: عالمی کپ 2019 کی میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دےکر27 برس بعد سیمی فائنل میں اپنے مقام کویقینی کر لیا ہے۔
انگلینڈ ۔ نیوزی لینڈ میچ کی جھلکیاں - سیمی فائنل
انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو119 رنوں سے شکست دے کر 27 برس بعد سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
انگلینڈ ٹیم میچ جیتنے کے بعد
انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے تھے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ ٹیم کے حوصلے شروعات سے پست نظر آئے اور وقفہ وقفہ سے اس کے وکٹ گرتے رہے اور پوری ٹیم 186 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔