بارہ بنکی میں اس وین کے ذریعہ وہ باتیں بتائی جا رہی ہیں جن کے ذریعہ وہ آسانی سے بجلی بچا سکتے ہیں۔ وین میں وہ تمام ٹپس شامل کئے گئے ہیں اور نغموں اور نکڑ ناٹک کے ذریعہ یہ ٹپس بتائے بھی جا رہے ہیں۔ اس وین کو محکمہ ایڈیشنل توانائی کے وزیر نے سنیچر کو روانہ کیا ہے۔
توانائی تحفظ کے لئے نکڑ ناٹک کے ذریعہ کیا بیدار - utter pradesh news
یو پی نوین انرجی ڈیولپمینٹ ایجینسی (نیڈا) کی جانب سے 14 دسمبر سے 21 دسمبر تک منائے جانے والے توانائی تحفظ ہفتہ کے تحت بارہ بنکی میں نیڈا کی وین نے لوگوں کو نغموں اور نکڑ ناٹک کے ذریعہ توانائی تحفظ کے تئیں بیدار کیا۔ یہ وین ایک ہفتہ میں 21 اضلاع کا دورہ کرے گی۔
![توانائی تحفظ کے لئے نکڑ ناٹک کے ذریعہ کیا بیدار توانائی تحفظ کے لئے نکڑ ناٹک کے ذریعہ کیا بیدار](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5384752-287-5384752-1576444090362.jpg)
توانائی تحفظ کے لئے نکڑ ناٹک کے ذریعہ کیا بیدار
توانائی تحفظ کے لئے نکڑ ناٹک کے ذریعہ کیا بیدار
یہ وین 21 اضلاع میں جاکر لوگوں کو توانائی تحفظ کے بارے میں بیدار کرے گی۔ بارہ بنکی کے بعد یہ وین ایودھیا، گونڈہ، بلرام پور اور آس پاس کے اضلاع میں بیدار کرے گی اور ساتھ ہی عوام سے اس بارے میں ان کی رائے حاصل کرے گی۔
دوسری جانب عوام بھی اس مہم سے متاثر نظر آرہے ہیں اور وہ ان کی تشہیر سے متاثر ہوکر توانائی تحفظ کا عزم کررہے ہیں۔