اردو

urdu

By

Published : May 9, 2020, 10:54 AM IST

Updated : May 9, 2020, 3:55 PM IST

ETV Bharat / bharat

پولیس۔نکسلیوں کے مابین تصادم، چار نکسلی ہلاک

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع راجناند گاؤں میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دروان نکسلیوں نے گزشتہ دیر شب ان پر حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں چار نکسلی ہلاک ہوگئے۔

iamge
image

چھتیس گڑھ کے ضلع رانجناند گاؤں کے نکسل متاثرہ علاقے مانپور کے جنگلوں میں سرچ آپریشن کے لیے نکلی پولیس ٹیم پر نکسلیوں نے حملہ کردیا اور اس حملے میں مدن واڑہ تھانہ انچارج شیام کشور شرما ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں چار نکسلی ہلاک ہوگئے۔

جوابی کارروائی میں چار نکسلی ہلاک

اعلی پولیس افسران اس معاملے کی اطلاع ملنے پر جائے واقعہ پہنچ گئے ہیں اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی سرچ ٹیم اور نکسلیوں کے درمیان جم کر گولی باری کا تبادلہ ہوا ، تھانہ انچارج شیام کشور شرما کی پپیٹ میں گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے۔ ان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے اور آج صبح 10 بجے ان کی آخری رسومات کی بات کی گئی ہے۔

ایس پی جیتیندر شکلا اور ایڈیشنل ایس پی گورکھناتھ بگھیل کی آمد سے قبل ہی سرچ ٹیم نے نکسلیوں کو ہلاک کردیا تھا اور مذکورہ علاقے سے بھاری تعداد میں ہتھیار برآمد کیا ہے۔

پولیس کے اعلی افسران نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نکسلیوں سے تصادم کے دوران پولیس کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ اس میں ایک پولیس اہلکار کی موت واقع ہوئی ہے۔

مدن واڑہ تھانہ انچارج شیام کشور شرما
Last Updated : May 9, 2020, 3:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details