اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی جے پی کے 'من کی بات' میں کرسیاں خالی

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں بی جے پی کے ایک بڑے پروگرام کے دوران 80 فیصد کرسیاں خالی رہ گئیں۔

chair

By

Published : Feb 24, 2019, 1:49 PM IST

من کی بات کے عنوان سے منعقد پروگرام میں مرکزی اقلیتی بہبود کے وزیر مختار عباس نقوی جو اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے خالی کرسیاں دیکھ کر جلدی ہی اپنی تقریر ختم کرکے چلے گئے۔

BJP

پروگرام اپنے وقت مقررہ سے ایک گھنٹے کی دیری سے شروع ہونے کے باوجود بھی 80 فیصد کرسیاں خالی رہیں۔ جبکہ اس پروگرام کی ضلع بھر میں خوب تشہیر کی گئی تھی، جگہ جگہ پروگرام کے ہورڈنگز بھی لگائے گئے تھے۔

بھارت کے من کی بات کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام میں مودی حکومت کی حصولیابیوں کو ایل سی ڈی ریکارڈنگ کے ذریعے دکھایا گیا۔

اس موقع پر ریاست کے مینتھا اور دھان کے کاروباریوں نے مرکزی وزیر نقوی کے سامنے اپنی شکایتیں رکھتے ہوئے ریاست کی یوگی حکومت اور مرکز کی مودی حکومت کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس دوران مرکزی وزیر نقوی نے پلوامہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ہم اس حملے کا منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details