عدالت عظمی کے ایک ملازم کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کی خبر ہے لیکن ابھی تک اس اطلاع کی عدالت کی جانب سے سرکاری طور سے تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جس ملازم کو کورونا انفیکشن پایا گیا تھا وہ 16 اپریل اور 20 اپریل کو عدالت میں آیا تھا۔

سپریم کورٹ کے جنرل سکریٹری نے بتایا ہے کہ سی جی ایچ ایس کے ڈاکٹر اس معاملے میں جانچ کررہے ہیں اورابھی اس کی سرکاری طور سے تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
اس درمیان سپریم کورٹ کے دو رجسٹرار کو 30 اپریل تک قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی رابطہ میں آئے لوگوں کا پتہ لگایا جارہا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔