اردو

urdu

پاکستان: 11 شدت پسند تنظیموں پر پابندی

By

Published : May 11, 2019, 11:34 PM IST

گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی جانب سے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بین اقوامی دہشت گرد قرار دیا گیا۔

پاکستان: 11 شدت پسند تنظیموں پر پابندی

اس کے بعد سے ہی پاکستانی حکومت ملک میں شدت پسند تنظیموں پر شکنجا کسنے کا کام کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اب جیش محمد اور جماعت الدعوہ سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

پاکستان کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیموں پر پابندی نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد مزید تیز کرنے کے سلسلے میں لگائی گئی۔

غور طلب ہے کہ جن تنظیموں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوة الارشاد، الحمد ٹرسٹ لاہور و فیصل آباد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ الفضل فاؤنڈیشن ٹرسٹ لاہور، موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ آرگنائزیشن بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔

غور طلب ہے کہ جب سے اقوام متحدہ نے مسعود اظہر کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا ہے، پاکستانی حکومت کافی احتتات برت رہی ہے اور جن تنظیموں پر دہشت گردی کا شک ہے اس پر پابندی عائد کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details