اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

متعدد غیر مسلمہ پارٹیوں کو یکساں انتخابی نشان - Un recognised parties

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے لئے 39 مسلمہ اور غیر مسلمہ ریاسی پارٹیوں کو انتخابی نشان الاٹ کیے ہیں۔

Election Symbol

By

Published : Mar 10, 2019, 7:53 PM IST

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے لئے 39 مسلمہ اور غیر مسلمہ ریاسی پارٹیوں کو انتخابی نشان الاٹ کیے ہیں۔

کمیشن نے انتخابی نشان (الاٹمنٹ اینڈ ریزرویشن )حکم کےپیرا 10بی کے تحت ان سیاسی پارٹیوں کو یہ نشان الاٹ کئے ہیں۔

کمیشن کے اس حکم کے تحت لوک سبھا الیکشن میں ان پارٹیوں کے امیدوار ان انتخابی نشانوں کا استعمال کر سکیں گے۔ان پارٹیوں میں لوک تانترک جنتا دل، جن سنگھ پارٹی، امبیڈکر نیشنل کانگریس، بہوجن عوام پارٹی، کسان مزدور سنگھرش پارٹی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ (الگولن) اور سی پی ایم ( مارکسی لینن وادی لبریشن) شامل ہیں۔

یہ انتخابی نشان مخصوس نشان ہوں گے لیکن ان پارٹیوں کے امیدوار جن انتخابی حلقوں میں کھڑے ہوں گے وہاں انہیں یہی نشان دیے جائیں گے۔اور ان انتخابی حلقوں کے باہر اگر کوئی دیگر امیدوار الیکشن لڑتا ہے تو انہیں یہ مخصوص نشان الاٹ کیا جاسکتاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details