اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نمو ٹی وی پر الیکشن کمیشن کی نوٹس

بی جے پی کی جانب سے نمو ٹی وی کو شروع کرنے پر آج الیکشن کمیشن نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ایک نوٹس جاری کی ہے۔

الیکشن کمیشن

By

Published : Apr 3, 2019, 10:39 AM IST

گذشتہ روز عام آدمی پارٹی اور کانگریس پارٹی کی جانب سے یہ شکایت کی گئی کہ بی جے پی نمو ٹی وی کے ذریعے انتخابات سے عین قبل نمو ٹی وی شروع کررہی ہے۔

اس کے ذریعے وزیر اعظم کی سیاسی مہم کو راست طور پر نشر کیا جائے گا۔ اس پر عام آدمی پارٹی نے سوال اٹھائے کہ کیا بی جے پی نے اس کے لیے الیکشن کمیشن سے اجازت طلب کی ہے؟ کیا یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت نہیں آتا؟ ۔

چنانچے الیکشن کمیشن نے وزارت اطلاعات و نشریات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں اس کے موقف کو واضح کرنے کا حکم دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details