اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی: انوراگ پر 72 گھنٹے اور ورما پر 96 گھنٹے کی پابندی - آئندہ دہلی اسمبلی انتخابات

بی جے پی کے رکن پارلیمان اور مملکتی وزیر انوراگ ٹھاکر پر 72 گھنٹوں تک انتخابی مہم پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اس کے علاوہ بی جے پی کے رہنما پرویش ورما پر 96 گھنٹے کی پابندی لگائی گئی ہے۔

انوراگ ٹھاکر پر 72 گھنٹے اور ورم پر 96 گھنٹے کی لگی پابندی
انوراگ ٹھاکر پر 72 گھنٹے اور ورم پر 96 گھنٹے کی لگی پابندی

By

Published : Jan 30, 2020, 3:23 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 1:12 PM IST

مرکزی الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش ورما اور انوراگ ٹھاکر کے خلاف یہ کارروائی کی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ان دونوں کو بی جے پی کے اسٹار کیمپینرز کی فہرست سے ہٹانے کا حکم دیا تھا، واضح ہے کہ اب وہ فی الحال انتخابی مہم نہیں کر سکیں گے۔

غور طلب ہے کہ ٹھاکر پر رٹھالا اسمبلی حلقہ میں پیر کو ایک عوامی جلسے میں بھیڑ سے متنازعہ نعرے لگوانے کا الزام ہے، جبکہ مغربی دہلی کے ایم پی ورما پر شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والوں کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے کا الزام ہے۔

مرکزی الیکشن کمیشن نے منگل کے روز انوراگ ٹھاکر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر کے جمعرات تک جواب طلبا کیا ہے تھا، جبکہ پرویش ورما کے خلاف درج شکایت پر دہلی کے سی ای او کی رپورٹ کو نوٹس میں لیتے ہوئے کمیشن پیشگی کارروائی پر بھی غور کر رہا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ کمیشن جلد ہی اس سلسلے میں کوئی حتمی فیصلہ لے گا۔

دراصل انوراگ ٹھاکر بی جے پی کے امیدوار منیش چودھری کی حمایت میں جلسہ عام میں شرکت کے لئے آئے تھے اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ دہلی کو محفوظ رکھنے کے لئے بی جے پی کو ووٹ دو۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 1:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details