فضائیہ کی یوم تاسیس پر صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کی مبارکباد - وزیراعظم مودی نے فضائیہ کو مبارکباد دی
صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کے روز بھارتی فضائیہ کے 87 ویں یوم تاسیس پر اس کے بہادر جوانوں کو مبارکباد دی اور فضائیہ کے جرت اور عزم کے تئیں تشکر کا ظہار کیا۔
![فضائیہ کی یوم تاسیس پر صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کی مبارکباد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-4685776-thumbnail-3x2-kovind.jpg)
صدر جمہوریہ نے ٹویٹ کیا کہ'ایئر فورس ڈے پر، ہم اپنے فضائیہ کے بہادروں ، سبکدوش افسروں اور بھارتی ایئر فورسز کے خاندانوں کا احترام کرتے ہیں'۔
انھوں نے لکھا 'جرت اور عزم کے ساتھ ہماری فضائی حدود کو محفوظ رکھنے والے ہمارے بہادر فضائی فوجیوں کی بہادری بھارت کے لئے باعث فخر ہے' ۔
وزیراعظم نریندر مودی نے فضائیہ کے اعزاز میں ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا 'آج فضائیہ کے یوم تاسیس پر، ملک ہمارے فضائیہ کے بہادروں اور ان کے خاندانوں کا شکریہ ادا کرتا ہے'۔ بھارتی فضائیہ بہت ہی لگن اور بہادری کے ساتھ بھارت کی مسلسل خدمت کر رہی ہے‘‘۔