ریاست بہار کے ضلع گیا میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس کی گشتی بڑھادی گئی ہے ۔ کشیدگی اور مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرنے والوں پر سختی سے نمٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تھانوں میں امن کمیٹیز کی میٹنگ کرکے معاشرے کے ذمہ داران کو بھی خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔
عید الاضحیٰ کے سلسلے میں گیا انتظامیہ سطح سے تیاریاں کی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے احتیاط برتنے اور گھروں میں عیدالاضحیٰ منانے کی اپیل کی ہے۔
امن کمیٹی کے اراکین اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے روک ٹوک تو نہیں ہے تاہم ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی احتیاط لازمی قرار دیاگیا ہے۔
میٹنگ میں پولیس کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ جو بھی سماج میں نفرت اور تشدد پھیلانے والے افراد ہیں ان کے خلاف پولیس سختی کے ساتھ کاروائی کرے گی، اس کے لئے امن وامان برقراررکھنے میں سبھی کوپولیس کی مددکرنی چاہئے۔
پولیس کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر بچاو اور احتیاط پر بھی زور دیا گیا ہے۔ کہا گیا کہ مساجد وعید گاہوں میں بھیڑ جمع نہ ہو۔
مزید پڑھیں: متعدد تعلیموں تنظیموں کی جانب سے نئی تعلیمی پالیسی کی مخالفت
مسجد میں جس طرح سے چار پانچ افراد نمازیں ادا کررہے ہیں اسی طرح عیدلاضحی میں بھی کریں۔