اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چارمینارکے دامن میں عید کی تیاری - عید کی خریداری

بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں رمضان المبارک کا اہتمام انتہائی اہمیت کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

eid preparation of Ramzan in Hyderabad

By

Published : Jun 4, 2019, 5:43 PM IST

رمضان کے آخری عشرے میں عید کی تیاری زور و شور سے کی جاتی ہے۔ مرد اور خواتین خریداری کیلئے شہر کے سب سے قدیم بازار 'چار مینار' کا رخ کرتے ہیں۔

شہر میں بڑے شاپنگ مالز موجود ہونے کے با وجود بھی جب تک 'چار مینار' کے بازار سے شاپنگ نہ کرلی جائے تب تک خریداری مکمل نہیں مانی جاتی ہے۔

eid preparation of Ramzan in Hyderabad


دو کیلومیٹر کے رقبے پر پھیلے چار مینار کے اس بازار میں عید سے متعلق ہر چھوٹی بڑی چیزیں واجب داموں پر دستیاب ہوتی ہیں۔ غیر مسلم افراد بھی اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں اور شوق سے خریداری کرتے ہیں۔ خرید و فروخت کا یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details