اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ادھمپور میں نماز عیدالضحی ادا کی گئی - ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا

جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں پرامن طریقے سے نماز عیدالضحی ادا کی گئی۔

ادھمپور میں نماز عیدالضحی ادا کی گئی

By

Published : Aug 12, 2019, 2:13 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 6:12 PM IST

ادھمپور کے آدرش کالونی عید گاہ پر ہزاروں مسلمانوں نے نماز ادا کی اور ملک میں امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی۔

ملک کے موجودہ حالات اور آپسی بھائی چارہ کے لیے فرزندان توحید نے خصوصی دعا کی۔

ضلع انتطامیہ نے ضلع بھر میں عید کے لیے انتظامات کیے۔جموں میں آج بھی انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں۔

ادھمپور میں نماز عیدالضحی ادا کی گئی

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا، تاہم ضلع جموں میں کرفیو ہٹایا گیا اور وادی کشمیر میں کرفیو بدستور جاری ہے ۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت فراہم کرنے والی دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کر کے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔

حکام نے ریاست کی آئینی حیثیت ختم کرنے سے قبل ریاست کے درجنوں رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے اور انٹرنیٹ اور تمام مواصلاتی رابطے کو بند کرکے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا گیا۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 6:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details