رمضان المبارک کی برکتوں نعمتوں اور اللہ کی رحمتوں سے مالامال بندگان توحید نے بارگاہ الہی میں سجدہ شکر ادا کیا۔
مختلف شہروں میں صبح سے ہی کرتے پاجامے اور ٹوپی جیسے روایتی ملبوسات میں لوگ عید گاہوں اور مساجد کی طرف جاتے نظر آئے۔

عید کی نماز کے بعد لوگوں ایک دوسرے سے بغلگیر ہوئے اور مبارکباد پیش کی۔
انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کا بھی انتظام کیا گیا تھا اور مساجد و عیدگاہوں کے آس پاس پولیس اہلکار موجود تھے۔
ائمہ کرام نے نماز کے بعد اپنے خطبوں میں مسلمانوں کو امن و امان سے رہنے کی تلقین کی اور ملک کی ترقی سمیت عالم اسلام میں خوشحالی اور امن و شانتی کیے لیے دعائیں کی گئیں۔