اردو

urdu

By

Published : Mar 5, 2020, 10:06 AM IST

ETV Bharat / bharat

جیٹ ایئر ویز کے سابق چیئر میں حراست میں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جیٹ ایئر ویز کے سابق چیئرمین نریش گوئل کے گھر میں چھاپہ ماری کی۔ ای ڈی نے نریش گوئل کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے ۔

جیٹ ایئر ویز کے سابق چیئر میں نریش گوئل حراست میں
جیٹ ایئر ویز کے سابق چیئر میں نریش گوئل حراست میں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) جیٹ ایئرویز اور نریش گوئل سے فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کے تحت تفتیش کر رہا ہے، ای ڈی اس معاملے میں جیٹ ایئرویز کے 12 برس کے مالی سودے کی تحقیقات کر رہا ہے،اس معاملے میں گوئل سے درجنوں بار پوچھ گچھ بھی کی ہے، نریش گوئل کی اہلیہ اور بیٹے سے بھی دو بار پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔

جیٹ ایئر ویز کے سابق چیئر میں نریش گوئل حراست میں

اطلاعات کے مطابق گوئل کے پاس کاروباری سلطنت میں 19 نجی کمپنیاں ہیں، جن میں سے 14 بھارت میں رجسٹرڈ ہیں اور پانچ بیرون ممالک میں ہیں۔

گوئل نے 1992 میں آئل آف مین میں 'M / s Tail Winds Corporation' نام سے ایک کمپنی شروع کا تھا جو جیٹ ایئر ویز کی تمام فینانشیل ایكٹویٹي کنٹرول کرتی ہے، ای ڈی ہس مکھ ديپ چند گردی کی بھی تحقیقات کر رہی ہے، جس نے 'Tail Wind' میں کافی پیسہ لگایا گیا تھا اور اب وہ دبئی میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ جیٹ ایئر ویز معاشی بحران کے سبب گزشتہ برس 17 اپریل سے بند ہے، نریش گوئل اور ان کی اہلیہ انیتا گوئل نے مارچ میں جیٹ ایئرویز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

قابل ذخر ہے کہ جس شخص نے جیٹ ایئر ویز کو بنایا اور اسے 25 برس تک چلایا اسی نریش گوئل کو ایئر لائنز کو بچانے کے لیے اپنی کمپنی کے چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details