آج سورج گرہن کے دوران آسمان میں سورج ایک چمتکی انگوٹھی کی طرح نظرآیا۔ اس گرہن کا درمیانی حصہ 12:10 کے آس پاس تھا۔ اس میں سورج فائر رنگ/چودامنی کے طورپر نظر آیا۔
سورج گرہن افریقہ، ایشیا اور یوروپ کے کچھ حصوں میں نظر آیا اور دلچسپ بات یہ رہی کہ گرہن کا پیک بھارت کے شمالی حصہ میں نظر آیا جو دن میں 12:08 بجے بہت زیادہ رہا۔ ا س سے پہلے سورج گرہن 26دسمبر 2019 کو جنوبی بھارت سے اور جزوی گرہن کے طورپر ملک کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا تھا۔ اگلا سورج گرہن بھارت میں اگلی دہائی میں نظر آئے گا جو مئی 2031 کو ہوگا جبکہ 20مارچ 2034 کو مکمل سورج گرہن نظر آئے گا۔
حکومت ہند کے شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ایک خودمختار ادارے، آریا بھٹہ آبزرویشنل سائنس اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آرآئی ای ایس یا ایریج)، نے اس سورج گرہن کے سوشل میڈیا پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کا اہتمام کیا تھا۔
یہ سورج گرہن انوپ گڑھ، سورت گڑھ، سرسہ، جاکھل، کروکشیتر، یمنا نگر، دہرہ دون، تپوون اور جوشی مٹھ علاقہ میں نظر آیا اور باقی بھارت میں لوگوں نے جزوی گرہن ہی دیکھا۔