اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

الیکشن کمیشن کا نیتی آیوگ کو نوٹس

کانگریس کی کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم کے انتخابی وعدے پر نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین کے تبصرہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

By

Published : Mar 27, 2019, 10:36 AM IST

Updated : Mar 27, 2019, 11:39 AM IST

Rajiv Kumar

الیکشن کمیشن نے نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین راجیو کمار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے تبصرے پر جواب دینے کو کہا ہے۔

راجیو کمار نے کانگریس کے کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم کے انتخابی وعدےتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے معیشت کے لیے نقصاندہ بتایا تھا۔

غورطلب ہے کہ نیتی آیوگ کے وائس چیئر مین کے عہدے کو مدنطر رکھتے ہوئے اس طرح کے تبصرے انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے دائرے میں آتے ہیں۔

آیوگ کے ایک افسر نے اس معاملے کے پیچھے دلیل دی ہے ،'یہ ایک سیاسی جماعت کے دوسرے سیاسی جماعت کے رہنماؤں پر حملے کا معاملہ نہیں ہے۔'

معلوم ہو کہ راجیو کمار نے کم از کم آمدنی گارنٹی اسکیم کو کانگریس کا پورا نہیں کیا جا نے والا انتخابی وعدہ بتایا تھا۔

انہوں نے ٹویتر پر کہا کہ کانگریس کا یہ وعدہ معیشت کی سطح پر کھرا نہیں اترتا ہے۔

Last Updated : Mar 27, 2019, 11:39 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details