اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انوراگ اور ورما کو انتخابی مہم سے ہٹانے کا حکم - الیکشن کمیشن کی بڑی کاروائی

سینٹرل الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو حکم دیا ہے کہ مملکتی وزیر انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کا نام دہلی اسمبلی انتخابات کے اسٹار کیمپینرز کی فہرست سے خارج کرے، الیکشن کمیشن نے فوری کارروائی کرنے کو کہا ہے۔

انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما پر الیکشن کمیشن کی بڑی کاروائی
انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما پر الیکشن کمیشن کی بڑی کاروائی

By

Published : Jan 29, 2020, 2:21 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:51 AM IST

مرکزی وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما پر متنازع بیان دینے کا الزام ہے۔ ایک انتخابی جلسے کے دوران انوراگ تھاکر نے متنازع نعرہ لگایا تھا، انوراگ ٹھاکر نے اسٹیج سے ' دیش کے غداروں کو گولی مارو ۔۔۔ کو' کا متنازع نعرہ لگایا تھا۔

جبکہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے شاہین باغ میں دھرنے پر بیٹھی خواتین اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف شاہین باغ میں جاری دھرنے پر متنازع بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ وہی لوگ ہیں جو آپ کے گھروں میں گھس کر ماں بیٹی بہن سے ریپ کریں گے'۔

جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سخت اقدامات کرتے ہوئے بی جے پی کو اپنے اسٹار کیمپینر کی فہرست سے ان دونوں کے ناموں کو نکالنے کی ہدایت دی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 9:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details