حکومت نے ای چالان نظام نافذ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے ، مقررہ رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانے اور ٹریفک سے متعلق دیگر قوانین جیسی خلاف ورزیوں پر موثر طریقے سے قدغن لگایا جاسکے۔
انہون نے کہا کہ یہ ایک مربوط اطلاعاتی ٹیکنا لوجی پر مبنی تنفیذی حل ہے، جس کا مقصد ٹریفک سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں کو منضبط کرنا ہے۔ یہ کام ایک اینڈرائیڈ پر مبنی موبائل ایپ اور بیک۔ اینڈ ویب ایپلی کیشن کے توسط سے کیا جائے گا۔ یہ ایپ ٹرانسپورٹ انفورسمنٹ وِنگ اور ٹریفک پولیس کے لیے بنایا گیا ہے۔