مہاراشٹر میں اب ہریانہ کی سیاست نے دستک دے دی ہے۔ ہریانہ میں جے جے پی ۔ بی جے پی اتحاد کی حکومت بننے کے بعد کئی حزب اختلاف کی جماعتوں نے نکتہ چینی کی ہے لیکن اس بار حزب اختلاف نہیں بلکہ بی جے پی کی حلیف جماعت شیوسینا نے جے جے پی کے رہنما اور نومنتخب نائب وزیراعلیٰ دشینت چوٹالا پر تنقید کی ہے۔
شیوسینا کے رہنما سنجے راؤت نے ہریانہ میں بی جے پی ۔ جے جے پی حکومت کے نومنتخب نائب وزیراعلیٰ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے مہاراشٹر میں حکومت نہیں بننے کی وجہ بھی بتائی۔
سنجے راؤت نے کہا کہ 'مہاراشٹر میں کوئی دشینت نہیں ہے جس کے والد جیل میں ہوں، ہمارے پاس بھی متبادل ہے۔' اس میں انہوں نے دشینت چوٹالا کی بی جے پی کے ساتھ آنے کی مجبوری کو بتانے کی کوشش کی۔