بھارت کی طویل ترین ندی گنگا کی کم ہوتی آبی سطح اور بڑھتی آلودگی پر برسوں سے ماحولیات پر کام کرنے والوں کے لیے تشویش کا سبب رہا ہے۔
ہمالیہ سے شروع ہوکر خلیج بنگال تک 2500 کلومیٹر کی مسافت پر مشتمل گنگا کی صفائی کے لیے مودی حکومت نے خطیر رقم کا بجٹ منظور کیا جسے سے دریائے گنگا کے پانی کا ٹریٹمنٹ کیا جائے گا۔
اس کے لیے پلانٹ بھی لگائے جارہے ہیں لیکن ایک اندازے کے مطابق اس سے گنگا ندی کی چوتھائی پانی کی صفائی ممکن ہے اور یہ کام کافی سست بھی ہے۔