اندور کو صنعتی شہر ہونے کی وجہ سے مینی ممبئی بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کا بدلتا ہوا لائف اسٹائل دوسرے شہروں سے آئے نوجوانوں کو متاثر کر ہی دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے نوجوانوں میں نشے کی لت بڑھتی جا رہی ہے۔
اندور ڈی آئی جی روتی وردھن نے بتایا کی کرائم برانچ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے براؤن شوگر کے ساتھ اس کاروبار میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ پکڑے گئے ملزموں سے 10 لاکھ روپے قیمت کی براؤن شوگر بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کو تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزم منشیات ریاست راجستھان کے جھالاواڑ سے لے کر آتے تھے۔ پھر انہیں اجین اور اندور میں بیچتے تھے۔