اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سماجی دوری' اختیار نہیں کرنے پر کارروائی - کیرل کے شہر کوچی میں پولیس نے ڈرون کیمرے نصب کیے ہیں

ریاست کیرالا میں پولیس نے 41 افراد کو سماجی دوری اختیار نہیں کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا اور بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا۔

Drones help cops nab over 40 violating social distancing rule
سماجی دوری نہیں اپنانے پر کاروائی

By

Published : Apr 4, 2020, 11:24 PM IST

ریاست کیرالا میں پولیس نے 41 افراد کو سماجی دوری اختیار نہیں کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا اور بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا۔

کیرالا کے شہر کوچی میں پولیس نے ڈرون کیمرے نصب کیے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھی جا سکے جس کا پولیس کو فائدہ ہوا۔

ڈرون کیمروں میں دیکھا گیا کچھ لوگ صبح کی چہل قدمی کرتے ہوئے نظر آئے، پولیس نے اس کا مشاہدہ کرنے کے بعد پولیس نے ان 41 افراد کی شناخت کی جس میں 39 مرد اور دو خاتون تھیں، انھیں گرفتار کیا۔

یہ لوگ سیکشن 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جہاں چار سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔ ان پر آئی پی سی سیکشن 188،269 اور اسمبلی میں منظور کیا گیا سیکشن فور آرڈینینس بھی لگایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details