مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی طرف سے لکھن پور میں قومی شاہراہ پر موجود ٹول پلازہ کو منہدم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، آج سے لکھن پور ٹول پلازہ پر روڑ ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
اس ٹول پلازہ سے حکومت کو سالانہ تقریباً 1500 کروڑ روپے کمائی ہوتی تھی۔
ٹول پلازہ ہٹنے کے بعد ٹرک ڈرائیورز اور عام لوگ کافی خوش ہیں۔ پلوامہ کے مزمل نے کہا کہ ٹول ٹیکس ہٹنے سے مہنگائی کم ہو گی اور لوگوں کا ٹائم کم ضائع ہوگا، پہلے تین تین دن گاڑیاں رکی رہتی تھی اب وہ پریشانی نہیں ہوگی'۔
سرینگر سے اسد اللہ رشی نے کہا 'اب ہم لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا اور پہلے ہم لوگوں کو ٹول پلازہ کی انتظامیہ کی طرف سے کافی پریشان کیا جاتا تھا اب اس سے ہمیں مہلت ملے گی۔