ڈی پی ایم آئی یعنی دہلی پارامیڈیکل مینجمنٹ اینڈ انسٹی ٹیوٹ (کشن گنج) میں تارا شویتہ کا نہ صرف گلدستہ سے استقبال کیا گیا بلکہ ثقافتی پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا۔
اس موقع پر تارا شویتہ آریہ نے بچوں کو تعلیم کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے زندگی میں ہمیشہ آگے بڑھنے کی نصیحت کی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کشن گنج اور آس پاس کے اضلاع میں پارامیڈیکل کے طلبہ و طالبات نہیں ملتے ہیں جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں مختلف کام کے ماہرین باہر سے بلائے جاتے ہیں۔
جبکہ پارامیڈیکل کی تعلیم یہاں سے دیے جانے پر علاقے کے بچوں کو اپنے ہی علاقے میں روزگار مل جائیں گے۔ تارا شویتہ نے کہا آج ہسپتال کی کمی نہیں ہے اور نہ ہی ڈاکٹروں کی، اگر کمی ہے تو صلاحیت مند ہاسپیٹل اسٹاف کی جو آسانی سے دستیاب نہیں ہو پاتے ہیں۔