اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈاکٹر پائل تڑوی خودکشی معاملہ: تین ملزم ڈاکٹرز کو ضمانت - انکیتا کھنڈیوال

بمبئی ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز پائل تڑوی خودکشی معاملے میں تینوں ملزمان ڈاکٹروں کی مشروط ضمانت منظور کرلی۔

ڈاکٹر پائل تڑوی خودکشی معاملہ: تین ملزم ڈاکٹرز کو ضمانت

By

Published : Aug 9, 2019, 8:56 PM IST

ہائی کورٹ نے ملزم بھکتی مہرے، ہیما آہوجا اور انکیتا کھنڈیوال کو 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور ہر دوسرے دن پولیس کرائم برانچ میں پیش ہونے کی کی شرط پر ضمانت منظور کرلی ہے۔

ملزمان کو نائر ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ڈاکٹر پائل کو خود کشی کے لئے اکسانے اور دیگر الزامات کی وجہ سے تین ملزمان خواتین ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر پائل تڑوی خودکشی معاملہ: تین ملزم ڈاکٹرز کو ضمانت

ڈاکٹر پائل تڑوی نے ہاسٹل کے کمرے میں 22 مئی کو خودکشی کرلی تھی اور اس معاملے میں تین سینیئر ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان ملزمان ڈاکٹروں کا تذکرہ ڈاکٹر تڑوی نے اپنی موت سے قبل لکھے گئے خط میں بھی کیا تھا۔

پائل تڑوی کے اہل خانہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ یہ تینوں خواتین ڈاکٹر شیڈول کاسٹ ہونے کی وجہ سے ان پر طنز اور ذہنی تشدد کرتی تھیں۔ پائل تڑوی ممبئی کے بی وائی ایل نائر ہسپتال میں ایم ڈی سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details