ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے رام کرشنا ویوکاناندا آشرم میں پنڈت پوٹراج کی 10 ویں برسی کے موقع پر ایک سنگیت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں سوامی چنابسویشور، وجے ناتھ ہیرے مٹھ صدر آل کرناٹک گانہ یوگی سنگیت پریشید یادگیر، ضلع پنچایت صدر بسن گوڑا پاٹل کے علاوہ دیگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وجے ناتھ ہیرے مٹھ نے کہا کہ 'ڈاکٹر پنڈت پوٹراج نے اپنے آشرم ویرا شیوا شرم گداگ میں ایک لاکھ لوگوں کو سنگیت کی مفت تعلیم دی'۔