اردو

urdu

منموہن سنگھ اور راہل گاندھی کی راج پكشے سے ملاقات

By

Published : Feb 8, 2020, 2:50 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:26 PM IST

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی قیادت میں کانگریس کے ایک وفد نے بھارت دورے پر آئے سری لنکا کے وزیر اعظم مہند راج پكشے سے ملاقات کی اور دو طرفہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا۔

کانگریس کے ایک وفد نے مهند راجپكشے سے ملاقات کی
کانگریس کے ایک وفد نے مهند راجپكشے سے ملاقات کی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہفتہ کو ایک ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ وفد میں راہل گاندھی اور پارٹی کے سینیئر رہنما آنند شرمابھی شامل تھے۔

ٹویٹ

راہل گاندھی نے کہا کہ 'دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفادات و مسائل اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے پر وسیع پیمانہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔'

راہل گاندھی نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی کے رہنماؤں کے ایک وفد نے کل دہلی میں سری لنکا کے وزیر اعظم مہند راج پكشے سے ملاقات کی۔ ہم نے مختلف ایشوز اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔'

مہند راج پكشے چار روزہ دورے پر کل نئی دہلی پہنچے تھے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details