ادارہ ادب اسلامی ہند ریاست دہلی کا انتخاب عمل میں آیا، جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد مبشر کو صدر منتخب کیا گیا ہے جب کہ نائب صدر حامد علی اختر کو بنایا گیا ہے۔
جاری ریلیز کے مطابق گزشتہ دنوں ہونے والے انتخاب میں ڈاکٹر خالد مبشر(صدر) حامد علی اخترؔ(نائب صدر) عرفان وحید (سکریٹری) دلشاد حسین اصلاحی (اسسٹنٹ سکریٹری) اور ضمیرؔ اعظمی(خازن) منتخب کئے گئے ہیں۔
اس میٹنگ کی صدارت حسنین سائرؔ نے کی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی حلقہ دہلی کی جانب سے سکریٹری حلقہ محمد آصف اقبال بھی موجود تھے۔