اردو

urdu

By

Published : Feb 6, 2020, 3:32 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:07 AM IST

ETV Bharat / bharat

غریبوں کے لیے ملک بھر میں مکان بنانے کی اپیل

لوک سبھا میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس کے رکن پارلیمان ناما ناگیشور راو نے حکومت تلنگانہ کی ڈبل بیڈ روم اسکیم سے متعلق کا ذکر کیا۔

double bed room scheme
غریبوں کے لیے ملک بھر میں مکان بنانے کی اپیل

لوک سبھا میں تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس کے رکن پارلیمان ناما ناگیشور راو نے حکومت تلنگانہ کی ڈبل بیڈ روم اسکیم سے متعلق کا ذکر کیا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ ریاست میں غریب عوام کے لیے6.5 لاکھ روپئے کی لاگت سے ایک گھر بنارہی ہے تاکہ انھیں رہنے کے لیے ایک سہارا ملے۔
اس ضمن میں انھوں نے پارلیمان میں اپیل کی کہ ملک بھر میں اسی طرح غریبوں کو ڈبل بیڈ روم بنانے کا اقدام کیا جائے تاکہ غریب کو راحت ملے۔
تلنگانہ ریاست ملک کے لیے مثالی ریاست بن چکی ہے۔ ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات میں تلنگانہ نے اپنا ایک مقام بنایا ہے۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو ریاست کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔ مشن بھگیرتا کے تحت ہر گھر کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ مشن کاکتیہ کے پراجکٹز بھی ملک بھر میں مقبول ہورہے ہیں۔
دوسری جانب ڈبل بیڈ روم مکانات کے جتنے دعوے حکومت نے کیے ہیں۔ اس پر سوال بھی کھڑے ہوءے ہیں اور جیسا کہ ہر اسمبلی حلقے میں ڈبل بیڈ روم مکان بنانے کا دعوی کیا مگر یہ دعوی کہاں تک پورا ہوا اس پر سوالیہ نشان ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 10:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details