اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نماز جمعہ کو ملتوی کرنے کی اپیل - Don’t Come Out For Friday Prayer

عالمی سطح پر پھیلنے والے مہلک وبا کورونا وائرس کے ممکنہ طور پر بچنے کے لیے بھارتی مسلمانوں کے تمام مکتبہ فکر نے یہ اپیل کی ہے کہ کسی بھی مسجد میں جمعہ کی نماز نہ پڑھی جائے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
جمعہ کی نماز ملتوی کرنے کی اپیل

By

Published : Mar 27, 2020, 8:07 AM IST

Updated : Mar 27, 2020, 9:28 AM IST

بھارتی مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیمآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ نماز جمعہ مسجد میں ادا نہ کی جائے۔ بلکہ انفرادی طور پر لوگ اپنے گھروں میں نماز ظہر ادا کریں۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا گیا ہےکہ ’’کورونا وائرس کی وجہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران تمام مسلمانوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مساجد میں جمعہ کی نماز کے بجائے گھروں میں ظہر کی نماز ادا کریں۔‘‘

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

مزید یہ بھی لکھا گیا ہے کہ دوسروں کو ممکنہ نقصان سے محفوظ رکھنا شریعت میں واجب ہے۔

اس کے علاوہ پرسنل لا بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ البتہ تین چار لوگ مساجد کو مستقل آباد رکھیں، انھیں خالی نہ چھوڑیں۔

اس کے علاوہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری اور امارت شرعیہ کے امیر شریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی نے بھی لوگوں سے جمعہ کی نماز ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔

اے آئی ایم پی ایل بی کی نماز جمعہ کو ملتوی کرنے کی اپیل
Last Updated : Mar 27, 2020, 9:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details