وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کر کے اس کی تصدیق کی۔ ٹرمپ کے ساتھ ان کی ہلیہ میلانيا ٹرمپ بھی بھارت آئیں گی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نئی دہلی اور احمد آباد جائیں گے۔
ڈونالڈ ٹرمپ کی 24 فروری کو بھارت آمد مودی اور ٹرمپ کے درمیان اس ہفتہ کے آخر میں فون پر بات چیت ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ دورہ بھارت -امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ كو اور مضبوط کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنائے گا۔
وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے امریکی صدر کے بھارت دورے کی تصدیق کی ہے۔ بھارت اور امریکہ کے درمیان عالمی اسٹریٹجک شراکت داری، مشترکہ اقدار، باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔ یہ تعاون دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارت، دفاع، دہشت گردی، توانائی، علاقائی اور عالمی امور پر تعاون کے ساتھ ساتھ لوگوں سے لوگوں کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی صدر کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔