اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت اور پاکستان سے امید افزا خبر ملنے والی ہے: ٹرمپ - good news

بھارت اور پاکستان کی تلخیوں کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا بیان دیا ہے۔

good news

By

Published : Feb 28, 2019, 3:21 PM IST

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے پاس بھارت اور پاکستان سے ایک اچھی خبر ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے کہا ہے، 'ہمارے پاس بھارت اور پاکستان سے کافی اچھی خبر ہے'

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان تلخیاں ختم ہوں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ جلد ہی اچھی خبر آئے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کے بیچ ہمارے لیے بھارت اور پاکستان سے کچھ اچھی خبریں ہیں۔

ایسا مانا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے ساتھ میٹنگ کے دوران ہنوئی میں ایک پریس کانفرنس میں ڈونلد ٹرمپ کی ان تبصروں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری تلخیوں کی امیدوں کو بڑھا دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنوئی میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امید ہے کہ'' بھارت اور پاکستان کے درمیان تلخیاں ختم ہوں گی۔انہوں نے دونوں ملکوں سے تناؤ کم کرنے کی اپیل کی تھی''۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details