بھارت میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھاجارہا ہے، موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے وزارت ہوابازی کی جانب سے گھریلو پروازوں میں دو طرح کے کرایے کے نرخ (قیمت) طے کیے گئے تھے جن کی 24 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
وزارت نے اس سے پہلے 21 مئی کو طے کیے جانے والے ان کرایوں کی مدت 24 اگست تک رکھی تھی۔
وزارت ہوا بازی کا کہنا ہے 'کورونا وائرس کے پیش نظر وازرت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو پروازوں میں سب سے زیادہ اور سب سے کم کرایے جو طے کیے گئے ہیں، ان میں 24 نومبر تک توسیع کی گئی ہے'۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے سبھی گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد 25 مئی کو گھریلو پروازوں کو دوبارہ شروع کیا گیا جبکہ عالمی پروازیں ابھی بھی معطل ہیں۔