اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دو ماہ بعد گھریلو فضائی خدمات شروع - كووڈ 19

کورونا وائرس کے پیش نظر نافذ ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے دو ماہ تک ملتوی رہنے کے بعد نئے قوانین کے ساتھ گھریلو مسافر بردار پروازیں آج سے دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔

domestic air services
domestic air services

By

Published : May 25, 2020, 12:35 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پہلی پرواز صبح چار بج کر 45 منٹ پر روانہ ہوئی۔

ملک کی سب سے بڑی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز نمبر 6 ای۔ 643 نے ٹرمنل۔ 3 سے پونے کے لیے پرواز کی، یہ ایئر بس کا اے 320 طیارہ ہے جو کہ صبح سات بجے پونے پہنچا۔

ذرائع نے بتایا کہ مقررہ وقت کے مطابق دہلی آنے والی پہلی پرواز اسپائس جیٹ کی ایس سی۔8194 تھی جو احمد آباد سے آئی، اس کے آنے کا وقت صبح 7.45 بجے تھا۔ اس کے بعد صبح 7:45کو لکھنئو سے انڈیگو کی 6 ای 769 اڑان بھری تھی۔

كووڈ 19 انفیکشن کو روکنے کے لیے حکومت نے 25 مارچ سے گھریلو مسافر پروازوں کو مکمل طور پر بند کر دیا تھا، بین الاقوامی مسافر پروازیں 22 مارچ سے ہی بند ہیں۔ اس دوران کارگو پرواز اور خصوصی اجازت حاصل شدہ مسافر بردار پروازوں کی سروس جاری تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details