ڈی ایم کے رکن پارلیمان کنیموزی کو دہلی ہوائی اڈے پر تلخ تجربہ ہوا۔ کیونکہ وہ ہندی نہیں جانتی تھیں۔
مذکورہ رکن پارلیمان نے ان کے ساتھ دہلی ہوائی اڈے پر پیش آئے واقعے پر ٹویٹ کرتے ہوئے غم وغصے کا اظہار کیا۔
سی آئی ایس ایف کی خاتون اہلکار کے ہندی میں سوال پوچھنے پر کنیموزی نے کہا کہ وہ ہندی نہیں جانتی،ان سے انگریزی یا تامل میں پوچھا جائے۔تب خاتون اہلکار نے ان سے پوچھا کہ کیا،آپ بھارتی ہیں یا نہیں۔