اطلاعات کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹ میں کمی آنے کے بعد ان کی صحت بگڑ گئی تھی۔ ڈاکٹروں نے اب ان کی پلیٹ لیٹ میں تیزی سے آئی گراوٹوں کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'نواز شریف کو آئی ٹی پی یعنی اکیوٹ ایڈیوپاتھک تھرامبوسائٹوپینک پورپروا بیماری ہے، جس میں خون کی نالیاں پھٹ جاتی ہیں اور خون کی جلد کےنیچے کالے اور نیلے دھبے جم جاتے ہیں۔'
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 'نواز شریف کا علاج ملک میں ہی ممکن ہے۔'
پاکستان کے خبر ساں ادارے کے مطابق خون سے متعلق بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر طاہر سلطان شمسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 'سابق وزیراعظم کو ہڈیوں کا کینسر نہیں ہے اور وہ آئی ٹی پی سے متاثر ہیں۔'
نوازشریف کی بیماری کا پتہ لگنے پر راحت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شمسی نے کہا کہ 'اس بیماری کو دوائیوں سے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔'