علاج و معالجہ کا پیشہ عالمی سطح پر عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ صحت کی دیکھ بھال ڈاکٹروں کے ذریعے ممکن ہے۔
ڈاکٹرز علاج و معالجہ میں مصروف بھارت میں ہر سال یکم جولائی کو قومی سطح پر ڈاکٹروں کا دن منایا جاتا ہے ۔
یہ دن مشہور ڈاکٹر اور مغربی بنگال کے دوسرے وزیر اعلی بیدھن چندرہ رائے ( پیدائش :یکم جولائی 1882 / یکم وفات یکم جولائی 1962 ) کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
بھارت میں ہر سال انڈین میڈیکل اسوسی ایشن اس دن ڈاکٹرز، نرسز، دواخانے اورمریض کی تشخیص سے متعلق ایک موضوع طئے کرتا ہے۔ رواں برس ڈاکٹرزڈے کی تھیم ڈاکٹروں اوردواخانوں کے خلاف عدم تشدد اوران سے رواداری ہے۔
ڈاکٹرز علاج و معالجہ میں مصروف اس دن ڈاکٹرز کی خدمات کو سرہانے اورعوام کو ان کی قدر و قیمت کا احساس دلانے کے لیے پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔
اس دن ڈاکٹروں کے احترام کے لیے عوام میں مہم بھی چلائی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک میں 30 مارچ کو ڈاکٹرز ڈے منایا جاتا ہے۔