کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے پورے ملک میں کئی ڈاکٹروں کی جان جاچکی ہے۔ مغربی بنگال کے دوسرے نمبر کے وزیراعلی ڈاکٹر بدھان چندر رائے کی یاد میں ہر سال یکم جولائی کو نیشنل ڈاکٹرز ڈے منایاجاتا ہے۔ ڈاکٹر بی سی رائے کی پیدائش اور موت ایک ہی تاریخ یعنی یکم جولائی کو ہوئی تھی۔
ڈاکٹرز ڈے : کورونا کی جنگ میں مستعد ڈاکٹرز کو ملک کا سلام - corona war
نیشنل ڈاکٹرز ڈے کے موقع پر سیاسی، فلم، کھیل اور دیگر شعبوں سے جڑی معزز شخصیتوں اوربڑی تعداد میں عام لوگوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کی بے لوث خدمت اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی سلامتی کی دعا کی۔
اس مرتبہ ڈاکٹرز ڈے کورونا وبا کے دوران منایا جارہا ہے اور ایسے میں کورونا کی لڑائی میں ڈاکٹروں کے عزم اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کرنےکے لئے ہر شعبہ کے لوگ سوشل میڈیا پر مبارکباد پیش کررہے ہیں۔صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر ریلوے پیوش گوئل، مرکزی وزیر مملکت برائے صحت وخاندانی فلاح وبہبود اشونی چوبے شامل ہیں۔
دیگر اعلی شخصیات میں آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر، انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی، کرکٹر یوراج سنگھ، ہاردک پانڈیا، روہت شرما، فلم اداکار موہن لال، کمل ہاسن، دھنش، تمنا بھاٹیہ، رندیپ ہوڈا، سلمان خان وغیرہ نے کورونا کے خلاف لڑائی میں ڈاکٹروں کی خدمات کو سلام پیش کیا اور انہیں ڈاکٹرز ڈے کی مبارک باد پیش کی۔