اسی سے متعلق آج ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے سابق صدر جمہوریہ کے فزیشین رہے ڈاکٹر محسن ولی سے بات کی اور جاننے کی کوشش کی کہ ایسی کیا تدابیر ہیں جنہیں اپنانے سے کرونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔
احتیاط ہی کرونا وائرس سے بچنے کا طریقہ ہے - doctor mohsin wali told about covid-19
دنیا بھر میں لوگ کرونا وائرس سے پریشان ہیں لوگوں میں خوف کا ماحول ہے متعدد شہروں کو مکمّل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور اب بھارت میں بھی کرونا وائرس کے شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ڈاکٹر محسن ولی نے بتایا کے سب سے زیادہ ضروری احتیاط برتنا ہیں اگر ہم احتیاط نہیں برتیں گے تو اس وائرس سے بچنا ممکن نہیں ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 8900 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے جس میں 3200 افراد چائنا میں مارے گئے جبکہ 84 ہزار لوگ کورونا وائرس کے شکنجے سے نکلنے میں کامیاب رہے۔
آپ کو بتا دیں کہ اب تک دو لاکھ 19 ہزار لوگ اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ وہی اگر ہم بھارت کی بات کریں تو بھارت میں اب تک 166 معاملہ آ چکے ہیں جس میں 25 غیر ملکی اور 141 بھارتیہ شہری وہیں اگر دہلی کی بات کریں تو دہلی میں اب تک 12 معاملے سامنے آئے ہیں اور چار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔