بے شمار دولت سے اس کھیل میں کھلاڑی تو مالا مال ہوتے ہی ہیں اسی کے ساتھ ساتھ ان کی ٹیم کے مالکان بھی ان سے کچھ کم نہیں کماتے۔
بات اگر مالکان کی ہو رہی ہو تو کیا آپ آئی پی ايل ٹیم کے تمام مالکان سے واقف ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کو کچھ حد تک اس بات سے واقفیت ہو۔
اگر نہیں تو ہم آپ کو اس لیگ کے مالکان کے بارے میں تفصیل بتاتے ہیں۔
اس سے پہلے کہ ہم آپ کو ٹیم مالکان کے بارے میں معلومات فراہم کریں تب تک آئی پی ایل کے بارے میں کچھ مزید معلومات دیتے چلیں۔
آئی پی ایل کا پہلا ایڈیشن سنہ 2008 میں بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کے سابق کمشنر للت مودی آئی پی ایل کے پہلے کمشنر تھے اور اس لیگ کو متعارف کرانے کی سوچ انہیں کی تھی۔
اس سال آئی پی ایل کا 12 واں ایڈیشن ہوگا جو 23 مارچ سے شروع ہوگا۔
آئی پی ایل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں تمام کھلاڑیوں کو اپنا ہنر دکھانے کا بھرپور موقع ملتا ہے۔
اس کا پہلا سیزن راجستھان رائلز نے شین وارن کی قیادت میں جیتا تھا۔ لیکن اس کے بعد راجستھان رائلز کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔
چینئی سوپر کنگز اور ممبئی انڈیئنز کو آئی پی ایل کی اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم کہا جاتا ہے۔ ان دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر 3-3 مرتبہ آئی پی ایل خطاب جیتا ہے۔ جبکہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 2 مرتبہ خطاب پر قبضہ کیا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد، راجستھان رائلز اور ڈیکن چارجرز نے ایک ایک مرتبہ آئی پی ایل خطاب اپنے نام کیا ہے۔
اس لیگ کی مقبوکیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سنہ 2010 میں اسے یوٹیوب پر لائیو نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اسی کے ساتھ آئی پی ایل یوٹیوب پر لائیو چلنے والا دنیا کا پہلا اسپورٹس ایونٹ بن گیا تھا۔
سنہ 2018 میں اس کی ویلیو 6.3 بلین ڈالر تھی۔
آئیے جانتے ہیں آئی پی ایل ٹیم کے مالکان کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں۔
چینئی سُپر کنگز:
مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم چینئی سپر کنگز کو سب سے پہلے بھارتی سیمنٹ کی طرف سے خریدا گیا تھا، جس کے مالک این سری نواسن ہیں لیکن کچھ وقت بعد اسے چینئی سپر کنگز کرکٹ لمیٹیڈ کے نام منتقل کر دیا گیا۔ اس کے بعد چنئی سپر کنگز کے مالک چینئی سپر کنگز کرکٹ لمیٹیڈ ہے۔